ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں کے سٹوڈنٹس کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹس کی تعلیم دینے کیلئےجدید لیبز قائم کرنا شروع کردیں ۔
لاہور کے سرکاری اسکولز کے سٹوڈنٹس اب صرف نصابی کتب کی تعلیم ہی حاصل نہیں کررہے، بلکہ یہ سٹوڈنٹس اب روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہوچکے ہیں۔
پنجاب کے محکمہ تعلیم کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد پنجاب بھر میں اے آئی اور روبوٹس کی تعلیم دینے والی لیبز قائم کی جائیں گی۔ اس حوالے سے اسٹیم لیب کی ماسٹر ٹرینر مریم فاطمہ نے بتایا ہے کہ سٹوڈنٹس کو وہ ہنر سکھانا چاہتے ہیں جو معیشت کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔