زاہد چودھری: پنجاب کے سرکاری نرسنگ کالجوں میں داخلے16 دسمبر سے شروع ہوں گے، پہلی بار یو ایچ ایس بی ایس نرسنگ جنیرک 4سالہ پروگرام کے سٹرلائزڈ داخلے کریگی۔
45نرسنگ کالجوں میں داخلے کی درخواستیں 6 جنوری 2026 تک وصول کی جائیں گی، یو ایچ ایس نے سیشن 26-2025 کے داخلوں کا باقاعدہ نوٹس جاری کردیا۔
سرکاری نرسنگ کالجوں میں مارننگ کی 3100 اور ایوننگ کی 1400 سیٹیں ہیں، ڈگری پروگرام میں داخلے ایف ایس سی پری میڈیکل کے نمبروں کی بنیاد پر ہوں گے۔
درخواست گزار کے ایف ایس سی میں کم از کم 50 فیصد نمبر ہونا لازمی، امیدواروں کیلئے آن لائن پورٹل پر تمام کالجوں کی ترجیح دینا لازمی ہوگا۔
صرف پنجاب ڈومیسائل امیدوار ہی داخلے کے اہل ہوں گے، 45کالجوں میں سے 44 صرف لڑکیوں کےلئے مخصوص ہیں، نرسنگ کالج گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ صرف لڑکوں کیلئے مخصوص، امیدوار 16 دسمبر سے یو ایچ ایس کے پورٹل پر درخواستیں جمع کراسکیں گے۔
درخواست گزاروں کا فائنل آرڈر آف میرٹ 16 جنوری کو جاری کیا جائیگا، پہلی کالج وار سلیکشن لسٹ 19 جنوری کو جاری کی جائے گی، نرسنگ کالجوں میں بی ایس نرسنگ کی کلاسز 2 مارچ 2026 سے شروع ہوں گی۔