ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسرائیل  کی غزہ اور لبنان میں بمباری،7افراد شہید، 4عمارتیں تباہ  

 اسرائیل  کی غزہ اور لبنان میں بمباری،7افراد شہید، 4عمارتیں تباہ  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسرائیل جارحیت سے باز نہ آیا، صیہونی فوج نے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 افراد شہید اور 4 عمارتیں تباہ کردیں۔

 اسرائیلی فوج نے رفح سمیت مختلف رہائشی علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے  آبادی کو نشانہ بنایا، ایک روز  میں 7 فلسطینی شہید کردیے۔

 صیہونی فوج نے ایک بیان میں رفح پر حملوں کے دوران حماس کے کمانڈر کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 اسرائیلی وزیردفاع نے ہٹ دھرمی سے بیان دیا کہ غزہ میں پوری طاقت کے ساتھ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج  جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 360 فلسطینیوں کو  شہید کرچکی ہے جبکہ 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے، غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 70 ہزار سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

 ادھر لبنان میں بھی اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ہیں، جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرکے 4  رہائشی عمارتیں تباہ کر دیں۔

  اسرائیلی فوج نے حملوں میں حزب اللہ کے اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔