ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ میں اضافہ،پرائیویٹ سکولوں پر بچوں کو ہر صورت بس پر لانے کی پابند ی لاگو

سموگ میں اضافہ،پرائیویٹ سکولوں پر بچوں کو ہر صورت بس پر لانے کی پابند ی لاگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: بڑھتی ہوئی  سموگ  کے سدباب کے لئے پرائیویٹ سکولوں کے 60 فیصد بچوں کو ہر صورت ذاتی سکول بس پر لانے کا پابند کردیا گیا،محکمہ تعلیم نے تمام پرائیویٹ سکولوں کو بسیس خریدنے کا سرٹیفکیٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو جمع کروانے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سموگ میں اضافہ کے باعث سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولوں کے 60 فیصد بچے ہر صورت سکول بس پر آئیں گے۔ پرائیویٹ سکولز کو ہر صورت اپنی سکول بس خریدی پڑیں گی،سکول 60 فیصد بچوں کو ذاتی بسوں پر لانے کے پابند ہونگے۔ احکامات کیخلاف ورزی پر متعلقہ سکولز کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

محکمہ تعلیم نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو احکامات پر عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولوں کو ہدایات جاری کرنا شروع کر دی ہیں۔سی ای او ایجوکیشن پرویزاخترخان کا کہنا ہے کہ انسپکشن ٹیمیں پرائیویٹ سکولوں کا کل سے وزٹ کریں گی اور ہر سکول اپنی بسیں خریدنے کا پابند ہوگا۔