روس ہمیں کم قیمت پر تیل فراہم کرے گا، مصدق ملک

 روس ہمیں کم قیمت پر تیل فراہم کرے گا، مصدق ملک
کیپشن: Musaddik Malik
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس ہمیں رعایت قیمت پر تیل فراہم کرے گا، روس پاکستان کو ڈیزل اور پٹرول کم قیمت پر دے گا۔

 وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس کا دورہ توقع سے زیادہ کامیاب رہا، وزیراعظم نے کہا میں چاہتا ہوں کہ ہر نوجوان کو نوکری ملے، آگے بڑھنے کیلئے ہمیں ترقی کی شرح کو بڑھانا ہوگا، معیشت چلے گی تو ملک آگے چلے گا، ملک کی معیشت کو 7 فیصد تک آگے بڑھانا ہوگا۔

 مصدق ملک کا مزید کہنا تھا روس کے پاس ابھی ایل این جی موجود نہیں ہے لیکن روس میں نجی کمپنیوں سے ایل این جی کیلیے بات چیت شروع ہوگئی ہے، روس کے سرکاری ایل این جی کارخانوں سے بھی بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

 وزیر مملکت نے بتایا کہ روس سے پائپ لائن سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، روس کی حکومت ایل این جی کے نئے کارخانے بنا رہی ہے، روس کے نئے کارخانوں سے ایل این جی کے نئے معاہدے کریں گے۔

 ان کا کہنا تھا وزیراعظم کا حکم ہے کہ ملک کو زراعت میں خودکفیل ہونا ہو گا، کارخانوں کی چمنیوں سے ہر وقت دھواں نکلنا چاہیے اس سے روزگار ملتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر