ویب ڈیسک:ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ کچھ برا ہونے یا قتل کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔
ٹوئٹر اسپیسز میں آڈیو چیٹ کے دوران ایلون مسک نے یہ خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ کسی اوپن ائیر کار پریڈ کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ 'میرے ساتھ کچھ برا ہونے یا مجھ پر فائرنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے، اگر آپ کی خواہش ہو تو کسی کو بھی مارنا ناممکن نہیں۔ توقع ہے کہ میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوگا مگر اس طرح کے خطرات موجود ہیں'۔اس موقع پر انہوں نے آزادی رائے کے حق اور ٹوئٹر کے لیے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات کی۔
Elon Musk Says His Assassination Risk is “Quite Significant”: “Frankly the risk of something bad happening to me or literally being shot is quite significant. I am definitely not going to be doing any open-air car parades.”
— Wittgenstein (@backtolife_2023) December 4, 2022
Source: https://t.co/thJ94gap7b pic.twitter.com/P4vQ2gTQZz
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا مستقبل چاہتے ہیں جہاں ہمیں دبایا نہ جائے، جہاں ہماری رائے کو دبایا نہ جائے اور ہم بغیر کسی ڈر کے اپنی بات کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک آپ کسی کو نقصان نہ پہنچا رہے ہوں، آپ کو اپنی بات کہنے کا حق ہونا چاہیے۔
دنیا کے امیر ترین شخص نے کہا کہ انسانی تاریخ میں آزادی رائے کا حق عام نہیں تھا، تو ہمیں اس کے لیے سخت جنگ کرنا ہوگی۔انہوں نے قتل کا خدشہ اس وقت ظاہر کیا جب 2 دسمبر کو ایک صحافی کی جانب سے ٹوئٹر فائلز جاری کی گئی تھیں۔
ان فائلز میں کہا گیا تھا کہ جو بائیڈن کی ٹیم نے صدارتی انتخابات سے قبل اکتوبر 2020 کو ٹوئٹر کے ملازمین کو مخصوص سیاسی مواد ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ ایلون مسک نے اس حوالے سے بتایا کہ انہوں نے صحافیوں کو ٹوئٹر کی پرانی دستاویزات تک رسائی دی تھی اور یہ اشارہ دیا کہ مزید ٹوئٹر فائلز کو بھی جاری کیا جاسکتا ہے۔