(سٹی42) سابق وزیراعظم نواز شریف کوسزا سنانے والے سابق جج ارشد ملک کی وفات پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ٹویٹر پر ٹویٹس کرتے اپنے ردعمل کا اظہار کیا، کہا کہ سابق جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے۔ معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئے.
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سابق جج ارشد ملک کے انتقال پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹس کرتے ہوئے کہا کہ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے۔اللّہ نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئےاور بتا گئے کہ انہیں کس نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دینے کے لیےبلیک میل کیا، استعمال کیا۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 4, 2020
جج ارشد ملک وہاں چلے گئے جہاں ہم سب کو جانا ہے۔اللّہ نے انہیں توفیق دی کہ وہ جاتے جاتے نواز شریف سے معافی مانگ کر اپنے ضمیر کا بڑا بوجھ ہلکا کر گئےاور بتا گئے کہ انہیں کس نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دینے کے لیےبلیک میل کیا استعمال کیا۔
مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ارشد ملک اپنے اعتراف اور انکشافات کے ڈیڑھ سال بعد فوت ہوئے۔ ڈیڑھ سال میں نوازشریف کو انصاف نا ملنے کا ذمہ دار کون ہے؟ جس کیس میں نوازشریف کو اشتہاری دلانے کی جلدی تھی اس کیس کی سزا سنانے والے جج کے اعتراف پر کوئی ایک دن بھی سماعت کیوں نہیں ہوئی؟
ارشد ملک اپنے اعتراف اور انکشافات کے ڈیڑھ سال بعد فوت ہوئے۔ ڈیڑھ سال میں نوازشریف کو انصاف نا ملنے کا زمہ دار کون ہے؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 4, 2020
جس کیس میں نوازشریف کو اشتہاری دلانے کی جلدی تھی اس کیس کی سزا سنانے والے جج کے اعتراف پر کوئی ایک دن بھی سماعت کیوں نہیں ہوئی؟
انہوں نےسابق جج کی مغفرت کی دعا بھی کی، اللّہ ارشد ملک صاحب کی بخشش فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔یہ ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو ظالم بھی ہیں اور اقتدار اور طاقت کے نشے میں اندھے بھی ہیں۔ مجھے ایسے لوگوں کے انجام سے ڈر لگتا ہے۔ اللّہ ظالم کے ساتھ نہیں۔ ظالم برباد ہو کر رہے گا، یہ اللّہ کا نظام ہے۔
اللّہ ارشد ملک صاحب کی بخشش فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 4, 2020
یہ ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو ظالم بھی ہیں اور اقتدار اور طاقت کے نشے میں اندھے بھی ہیں۔ مجھے ایسے لوگوں کے انجام سے ڈر لگتا ہے۔ اللّہ ظالم کے ساتھ نہیں۔ ظالم برباد ہو کر رہے گا، یہ اللّہ کا نظام ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں سزا سنانے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کرنے والے سابق جج ارشد ملک کورونا سے جاں بحق ہوگئے