ٹرین پر سفر کرنے والوں کو شیخ رشید  نے خوشخبری سنا دی

ٹرین پر سفر کرنے والوں کو شیخ رشید  نے خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: وزیرریلوے شیخ رشید  نے کہا ہے کہ سانحہ تیزگام کے لواحقین کو پندرہ لاکھ انشورنس، پانچ لاکھ وزیراعظم اور ایک لاکھ روپے ریلوے کی جانب سے اگلے ہفتے تک مل جائیں گے، ریلوے سٹرکچر بہت پرانا، ایم ایل ون کی تکمیل کے بعد سفر محفوظ ہو جائے گا۔

وزیر ریلوے نے لاہور ریلوے سٹیشن پر نئے کیفے کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان ایم ایل ون میں تاریخی کام کررہے ہیں اوراس تاریخی کام سے پاکستان ریلوے ملک کی اکانومی میں ایک تاریخی کردار ادا کرے گی۔

  کراچی سے پشاورتک ایم ایل ون کے تحت1872 کلومیٹر کا یہ ٹریک بغیر کسی پھاٹک اور بغیر کسی کراسنگ کے بنائے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ آج رات 12 بجے کے بعد فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کررہے ہیں تاکہ مارکیٹ کا مقابلہ کرسکیں۔  کوشش کریں گے کہ اچھے چیئرمین ریلویز اور اچھے آئی جی ریلوے کی تعیناتی سے بغیرٹکٹ سفر کرنے والوں کا خاتمہ کردیں اور خسارے کو 5 سال کی بجائے 3 سال میں ختم کردیں۔ ٹرینوں کی پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ اس وقت ہماری وقت کی پابندی90 فیصد ہے، اگلے سوموار تک سانحہ تیزگام کے متاثرین تک پیسے پہنچ جائیں گے۔

آج کے دن ہم نے ریلوے کی تاریخ میں ریکارڈ 103 ملین روپے ٹکٹوں کے ذریعے اکٹھا کیا ہے، پچھلے 72 سال میں فریٹ کے شعبوں میں توجہ نہیں دی گئی۔  14 دسمبر سے لاہوراسٹیشن سے واہگہ بارڈر کے درمیان ٹرین کا افتتاح کررہے ہیں۔ صحافیوں کے لیے پہلے دن کا سفر فری ہوگا۔   

Shazia Bashir

Content Writer