ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق پروڈیوسر اور نامور شاعر محمد سلیم طاہر انتقال کر گئے

پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق پروڈیوسر اور نامور شاعر محمد سلیم طاہر انتقال کر گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی:پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے سابق پروڈیوسر، نامور شاعر اور ادیب محمد سلیم طاہر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

محمد سلیم طاہر نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا بڑا حصہ پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ رہتے ہوئے گزارا۔ دورانِ ملازمت انہوں نے متعدد معلوماتی، ادبی اور ثقافتی پروگرامز پروڈیوس کیے، جنہیں ناظرین اور ادبی حلقوں میں بے حد سراہا گیا۔

ادب کے میدان میں بھی محمد سلیم طاہر کی خدمات قابلِ قدر رہیں۔ انہوں نے شاعری کی کئی کتابیں اور شعری مجموعے تخلیق کیے، جن کے ذریعے اردو ادب میں اپنا منفرد مقام بنایا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ لاہور کے علاقے گلشنِ راوی میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں گلشنِ راوی کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

محمد سلیم طاہر کے انتقال پر ادبی، ثقافتی اور میڈیا حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فنی و ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔