ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر کیجانب سے ٹیرف لگانے کا عندیہ، بھارتی میڈیا چیخ اٹھا

امریکی صدر کیجانب سے ٹیرف لگانے کا عندیہ، بھارتی میڈیا چیخ اٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی صدرٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کا عندیہ، گودی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار، امریکا، بھارت تجارتی تعلقات میں دراڑ پر گودی میڈیا نے امریکی صدر کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔

ٹرمپ کی بھارت کے خلاف سخت معاشی پالیسیوں پر بھارتی میڈیا کا شدید ردعمل آیا، بھارتی میڈیا نے امریکی صدر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر نمایاں طور پر زیادہ ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، وہ بے شرمی سے خود پسندی میں ڈوبا ہوا ہے، ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کی بے شمار وجوہات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا نفسیاتی تجزیہ کرنا آج دنیا بھر میں ایک ابھرتا ہوا کاروبار بن چکا ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ کے بیان نے مودی میڈیا کی خود ساختہ شان کو خاک میں ملا دیا، بھارت پر اضافی ٹیرف کے اعلان نے مودی کی ناقص معاشی پالیسیوں کا پول کھول دیا۔

دنیا کی تیسری بڑی نام نہاد معیشت بننے کا دعوے دار بھارت امریکی ٹیرف وار برداشت نہ کر سکا، مودی کی سفارتی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے والا گودی میڈیا آج بھارت کی عالمی رسوائی کا سبب بن گیا۔

گودی میڈیا نے ٹرمپ کو ذہنی مریض، خود پسند اور نااہل قرار دینا شروع کر دیا، امریکی صدر نے مودی سرکار کی جھوٹی معاشی برتری کا پردہ چاک کر دیا۔