ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرسڈیزگاڑیوں کی ورکشاپ میں آگ، 15 سے زائد گاڑیاں جل گئیں

مرسڈیزگاڑیوں کی ورکشاپ میں آگ، 15 سے زائد گاڑیاں جل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گاڑیوں کو خوفناک آگ میں جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ایک شخص ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ فائر بریگیڈکو فون کرو!

تفصیلات کےمطابق وائرل ہونے والی ویڈیو اسلام جی 13 سیکٹر کی ہے جہاں گاڑیوں کی ورکشاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑیوں سمیت  ورکشاپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مرسڈیزگاڑیاں جل کر تباہ ہوچکی ہیں، ورکشاپ کے باہر کھڑا ایک شخص ویڈیو بناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ کوئی فائر بریگیڈ کو فون کرے! خوفناک آگ میں 15 سے زائد لگژری گاڑیاں جل گئیں، بھڑکتی آگ کے ساتھ ساتھ کالا دھواں بھی بلند ہورہا جو اردگرد پھیل چکا ہے۔

ورکشاپ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے آگ بجائے کا کوئی نظام نہیں،  آگ بجھانے والا سلنڈربھی موجود نہیں، تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔