جنید ریاض : پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) نے اپنے پارٹنر اسکولوں کے لیے نئے ایس او پیز (Standard Operating Procedures) جاری کر دیے ہیں۔
پیف حکام کے مطابق مڈل ،سکینڈری سکولوں میں طالبات کیلئے فی میل ،طلباء کیلئے میل ٹیچر ہو گا،سکولوں میں فوری طور پر سکیورٹی گارڈ رکھے جائیں،طلباء کو محفوظ ماحول یقینی بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔
جاری کردہ مراسلہ کے مطابق اساتذہ ،سٹاف ،طلبا کے درمیان غیر ضروری رابطے کی حوصلہ شکنی کی جائے،چھٹی کےبعد طلباء کو سکول میں بلا جواز روکنے سے منع کیا جائے،والدین کے انتظار کے لئے مناسب جگہ رکھی جائے۔
پیف حکام کے مطابق کسی سکول میں غیر اخلاقی،قابل اعتراض حرکت کی شکایت نہ ہو،شکایت ہوئی تو مذکورہ لائسنس ہولڈر کیخلاف کارروائی ہوگی۔