ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی سستی ہونے کا امکان

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی سستی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  پاور سیکٹرکے گردشی قرضے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 پاور ڈویژن حکام کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 700 ارب روپے  کی کمی ہوئی ہے اور  گردشی قرض 2300 ارب سے کم ہو کر 1600ارب روپے پر آ گیا ہے۔

 پاور حکام کے مطابق گردشی قرضہ کم ہونے کی وجہ بجلی نقصانات کم ہونا اور ڈسکوز کی وصولیاں بہتر ہونا ہے  جبکہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر بھی بچت ہونا شروع ہوگئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کی بدولت نظام میں مالی دباؤ کم ہوا ہے اور آئندہ مزید بہتری کی توقع ہے۔

دوسری جانب نیپرا نے سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تفصیلی اعدادوشمار کے جائزے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے۔
اس ممکنہ ریلیف کا اطلاق کے-الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔