ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو؛ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی 430 فٹ کی اونچائی سے بنجی جمپنگ

ویڈیو؛ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی 430 فٹ کی اونچائی سے بنجی جمپنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے 59 سال کی عمر میں ایک مرتبہ پھر اپنے چاہنے والوں کو حیران کر دیا۔ انہوں نے انڈونیشیا کے دلکش جزیرے بالی کے ساحلی علاقے میں 430 فٹ کی اونچائی سے بنجی جمپنگ کرکے اپنی بہادری اور جوشیلے انداز کا مظاہرہ کیا۔

ڈاکٹر نائیک اس وقت انڈونیشیا کے سفر پر ہیں جہاں وہ روایتی سرگرمیوں سے الگ، سنسنی خیز مہم جوئی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بنجی جمپنگ کے علاوہ کلف جمپنگ اور واٹر سلائیڈنگ جیسے دلچسپ ایڈونچرز میں بھی حصہ لیا۔

ذاکر نائیک نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ان پرجوش لمحات کی جھلکیاں شیئر کیں جو مداحوں کے لیے ایک خوشگوار سرپرائز ثابت ہوئیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ڈاکٹر نائیک نے ایسی سرگرمی میں حصہ لیا ہوا۔ گزشتہ برس یوگنڈا کے دورے کے دوران انہوں نے 165 فٹ کی بلندی سے بنجی جمپنگ کی تھی جس نے بھی ان کے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

بنجی جمپنگ کیا ہے؟

بنجی جمپنگ ایک دل دہلا دینے والا کھیل ہے جس میں ایک شخص لچکدار اور مضبوط رسی سے بندھ کر کسی بلند جگہ جیسے کہ پل، عمارت یا پہاڑ سے چھلانگ لگاتا ہے۔ جیسے ہی وہ نیچے گرتا ہے رسی اس کی رفتار کو روکتی ہے اور اسے اوپر کی طرف اچھالتی ہے