ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات  ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا، کشمیر،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، بالائی و وسطی پنجاب،میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق   محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار  کے روز  اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔اسلام آباد میں بعض مقا مات پر موسلادھار  بارش کا بھی  امکان ہے ۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔ پشاور،   ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،  بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، صوابی ،سوات، کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ، دیر،کرم، کوہستان، کو ہا ٹ،  نوشہرہ اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ۔دیر،  ایبٹ آباد،  مانسہرہ،سوات،  مردان، صوابی،نوشہرہ ، پشاور اورکوہستان میں موسلادھار بارش  کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، راولپنڈی، اٹک،  میانوالی ، جہلم، چکوال ،سیالکوٹ، نارووال ، لاہور،  قصور،گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔  گجرات ، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، مری  اور گلیات میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،چند مقا مات پر  موسلادھار  بارش کا بھی امکان ہے ۔سرگودھا،نور پورتھل،بھکر،لیہ، فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ کے ساحلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش بوندا باندی متوقع ہے ۔  کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے ۔کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔