پی ٹی آئی کارکن اپنی ہی پارٹی کیخلاف کھڑے ہوگئے

پی ٹی آئی کارکن اپنی ہی پارٹی کیخلاف کھڑے ہوگئے
کیپشن: pti
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملتان میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور حلقہ این اے 157 سے پارٹی امیدوار مہر بانو قریشی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ 

ملتان میں پی ٹی آئی کارکن اپنی ہی پارٹی امیدوار  مہر بانو قریشی کے خلاف الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچ گئے اور موروثی سیاست نا منظور نامنظور کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے موروثی سیاست کے خاتمے کی بات کی تھی۔پی پی 217 ملتان میں بھی شاہ محمود نے اپنے بیٹے زین قریشی کو ٹکٹ دیاپھر  اب  این اے 157 میں اپنی بیٹی کو ٹکٹ دے دیا۔

کارکنوں نے سوال کیا کہ شاہ محمود قریشی کو اپنی بیٹی کے علاوہ کوئی امیدوار نظر نہیں آیا؟ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما انجینئر وسیم عباس کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔