ویب ڈیسک : ایچ ای سی کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ہے، یونیورسٹیوں کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ ایسی ڈگریاں پیش نہ کریں جن میں کلینیکل ایپلی کیشنز شامل ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے تمام یونیورسٹیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایچ ای سی کی اجازت کے بغیر ان طلبہ کو انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام پیش نہ کریں جن میں کلینیکل درخواستوں شامل ہوں۔
رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی حکام کی جانب سے کہا گیا کہ کچھ یونیورسٹیوں نے متعلقہ پیشہ ورانہ اداروں اور ایچ ای سی کی مشاورت کے بغیر ڈپلومہ اور ڈگری پروگرام شروع کیے ہیں جن میں کلینکل ایپلی کیشنز ، ڈرمیٹولوجی، ڈرمل سائنسز، جمالیات، انڈرگریجویٹ سطح پر کاسمیٹولوجی، ریڈیولاجی، آپتھلمولوجی، اینستھیزیا، کارڈیالوجی، ہیموڈالیسس اور نیورو فزیالوجی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں کمیشن نے تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ انڈر گریجویٹ لیول پر ان تمام مضامین میں داخلے اور ڈگری پروگرام پیش نہ کریں جب تک کہ طلباء کے تعلیمی کیریئر اور روزگار کے امکانات کو محفوظ بنانے کے لیے ایچ ای سی کی طرف سے اجازت نہ دی جائے۔
مزید کہا گیا کہ یونیورسٹیوں کو اس سلسلے میں جاری تمام کارروائیوں کو فوری طور پر روک دینا چاہیے کیونکہ وہ اس ایڈوائزری کی خلاف ورزی پر ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرے گا۔