ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں پر ایک اور بڑی پابندی لگ گئی

شہریوں پر ایک اور بڑی پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان سعدیہ)چوتھی لہر کے پیش نظر شہر کے پارکس میں نئی پابندیاں عائد کردیں ۔
 پی ایچ اے کا تمام پارکس کیلئے نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،محکمہ صحت کی نئی ایس اوپیز کے مطابق پی ایچ اے نے پارکس میں بچوں کے جھولوں اور تفریحی مقامات کو بند کردیا ۔
جیلانی پارک ، گریٹر اقبال پارک ، گلشن اقبال پارک سمیت دیگر پارکس میں جھولے اور تفریحی مقامات بند تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے ۔تمام پارکس پرانے اوقات کار کے مطابق سیرو تفریح کیلئے آنے والے شہریوں کیلئے کھلے رہے گے۔

 واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 06 فیصد تک بڑھ گئی،کورونا وائرس کی چوتھی لہر  سے24 گھنٹوں کے دوران  60 افراد  جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ5661 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لئے 62 ہزار 462 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5661 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,053,660 ہوگئی ہے جن میں سے 952,616 مریض شفایاب ہو چکے ۔  اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی ہے۔ جبکہ مثبت کیسز کی شرح9.06 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔