دورِنایاب: صوبائی وزیر بلال یاسین نے ایسٹر کے موقع پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جہاں اُنہوں نے کیتھولک چرچ انارکلی، کیتھڈرل چرچ مال روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلال یاسین نے کیتھولک چرچ انارکلی، کیتھڈرل چرچ مال روڈ، ریگل چوک اور ریلوے سٹیشن کے جائزہ دورے کے موقع پر کہا ہے کہ گرجا گھروں، عبادت گاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی صوبہ بھر میں سکیورٹی ادارے مکمل ہائی الرٹ ہیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ عبادت گاہوں میں داخلے کیلئے واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے جبکہ ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان پر عملدرآمد جاری ہے ۔
علاوہ ازیں صوبائی وزیر بلال یاسین سے بشپس، پادریوں اورمسیحی برادری نے حکومت پنجاب کے بہترین انتظامات پر شکریہ بھی ادا کیا۔