ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ آبپاشی پنجاب میں سینکڑوں بوگس ملازمین کی بھرتی کا انکشاف

محکمہ آبپاشی پنجاب میں سینکڑوں بوگس ملازمین کی بھرتی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: محکمہ آبپاشی پنجاب میں سینکڑوں بوگس ملازمین کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے بوگس بھرتیوں سے 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی۔
تفسیلات کے مطابق مالی سال 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ سابق حکومت کے دور میں محکمہ آبپاشی میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں ہیں ۔گھوسٹ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے قومی خزانے کو نقصان 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

گھوسٹ بھرتیوں کا معاملہ نیب کے سپرد کردیا گیا ہے جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نےملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم دیاہے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون افتخار چھچھر نے تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

محکمہ آبپاشی نے بھی سکینڈل کی اندرونی انکوائری مکمل کر لی بوگس بھرتیاں کرنے والے افسران و اہلکار بھی کارروائی کی زد میں ہیں ۔

سیکرٹری آبپاشی واصف خورشید کے مطابق معاملے کی مزید چھان بین جاری  ہے۔