ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

90 سالہ خاتون کا کمال، ڈیڈ ہینگ میں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

90 سالہ خاتون کا کمال، ڈیڈ ہینگ میں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والی 90 سالہ ایتھلیٹ این کرائل ایسلسٹن نے حیران کن کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انہوں نے 2 منٹ 52 سیکنڈ تک ڈیڈ ہینگ پوزیشن برقرار رکھ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اس وقت ان کی عمر 90 سال اور 231 دن تھی، جو اس کامیابی کو مزید غیر معمولی بناتی ہے۔

این کرائل نے یہ ریکارڈ اینی جوڈس سے چھینا، جنہوں نے 2024 میں 81 سال کی عمر میں یہی کارنامہ انجام دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق این کرائل نے اس ریکارڈ کے لیے باقاعدہ تربیت کا آغاز فروری میں کیا تھا۔ وہ اپنی زندگی میں 10 مختلف کھیلوں سے وابستہ رہ چکی ہیں اور کوچنگ کا بھی وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریکارڈ حاصل کرنا اور اس انداز میں سراہا جانا ان کے لیے ایک نیا تجربہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی زیادہ تر اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کی حوصلہ افزائی میں گزاری، لیکن کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ خود بھی کسی عالمی ریکارڈ کا حصہ بنیں گی۔

یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ عزم اور محنت کے ساتھ عمر کبھی رکاوٹ نہیں بنتی۔