سٹی42: تحریک انصاف کی سینئرقیادت کےاختلافات میں مزیدشدت آگئی ۔
رکن قومی اسمبلی شاہرام ترکئی نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےالزامات کی تحقیقات کامطالبہ کردیا۔ کہاعلی امین کےپارٹی رہنماؤں پرسازشوں کےالزامات سےپی ٹی آئی کونقصان پہنچےگا۔
وزیراعلیٰ اپنی توجہ گڈگورننس امن وامان کی بحالی پرمرکوزرکھیں،گزشتہ روزسابق وزیرخزانہ کےپی تیمورسلیم جھگڑانےپارٹی کی احتساب کمیٹی کی جانب سےلگائےگئےکرپشن اوربدعنوانی کےالزامات کوردکیاتھا۔