سٹی42:سرکاری ونجی سکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کا معاملہ ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو احکامات جاری کردیئے۔
سرکاری ونجی سکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم کے معاملے پر لاہور اسکولوں کی نااہلی پر ایکشن لیا ہے۔ ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے نجی سکولوں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی۔
مراسلے کے مطابق تمام سرکاری و نجی سکولوں قانون پر عملدرآمد کروایا جائے۔سکولوں کے ٹائم ٹیبل میں بھی قرآن کی لازمی تعلیم کا شیڈول نظر آنا چاہیے ۔سکولوں کے ٹائم ٹیبل میں قرآن مجید کا مضمون شامل نہیں کیا گیا تو کاروائی عمل میں لائی جائے ۔