ایپکا ملازمین نے حکومت کو دوٹوک پیغام دے دیا

ایپکا ملازمین نے حکومت کو دوٹوک پیغام دے دیا
کیپشن: APCA EDUCATION
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کامطالبہ، ایپکامحکمہ تعلیم نے 6 اپریل کے دھرنے میں بھرپورشرکت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایپکا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب حکومت سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔ صدر ایپکا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عارف حسین جٹ نے دھمکی دی ہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کا نوٹی فکیشن آج نہ جاری نہ کیا تو منگل کے روز سول سیکرٹریٹ کے باہر ہو نےوالے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔انہوں نےتمام ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ کے لئےاحتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ  پنجاب کے سرکاری ملازمین کا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ وفاق کی طرز پر ان کی تنخواہوں میں بجٹ سے قبل 25 فیصد اضافہ کیا جائے،اس حوالے سے ایک بار پھر سب کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری ارم بخاری کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ملازمین اتحاد تنظیموں نے راجا بشارت سے ملاقات کی۔ 

ایپکا کے اعلامیے کے مطابق وزیر قانون نے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں تنخواہوں میں اضافے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے ہونے والے ملاقات میں مرکزی جنرل سیکریٹری ایپکا خالد جاوید سنگھیڑہ اور پنجاب کے صدر حاجی ظفر علی خان سمیت دیگر موجود تھے۔

گزشتہ روزپنجاب ٹیچرز یونین کا کہناتھا کہ حکومت اساتذہ وملازمین کا امتحان نہ لے۔مرکزی صدر چوہدری سرفراز کا کہناتھا کہ حسب وعدہ 5اپریل تک 25فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ رانا لیاقت علی جنرل سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ نوٹی فکیشن جاری نہ ہوا تو 6 اپریل کو سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنا د یں گے۔ حکومت پنجاب اساتذہ وملازمین کو طفل تسلیاں دینے کی بجائے 25فیصد ڈسپیرٹی الاونس کا نوٹی فکیشن جاری کرے، وسائل میں کمی کا رونا رو کر سرکاری ملازمین کے زخموں پر نمک چھڑکا جا رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer