پنجاب ٹیچرز یونین نے حکومت کو دھمکی دیدی

حکومت اساتذہ وملازمین کا امتحان نہ لے
کیپشن: Punjab teachers union
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب ٹیچرز یونین کا کہناتھا کہ حکومت اساتذہ وملازمین کا امتحان نہ لے۔مرکزی صدر چوہدری سرفراز کا کہناتھا کہ حسب وعدہ 5اپریل تک 25فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ رانا لیاقت علی جنرل سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ نوٹی فکیشن جاری نہ ہوا تو 6 اپریل کو سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنا د یں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، جام صادق، رانا الطاف، رانا انوار، امتیاز طاہر، قیوم راہی، حاجی اسلام، ملک امام دین، چوہدری محمد علی، شیخ خالد، رانا معظم، ظفر جمال، منیر انجم، مہر مختار، رانا فاروق، ریاض تارڑ، محمد اشرف، افضل کیانی، شوکت اعوان، طارق نیازی، ظفر آصف، طاہر وڑائچ، احمد خان، محمد مجاہد، بشارت چٹھہ،عابد ڈوگر،آصف گوندل، ساجد نت، سرفراز ہاشمی، مصطفی سندھو، ملک سجاد، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، نذیر گجر، غفار اعوان، اشفاق میئو، خالد نصیب، شرافت علی، محمد عباس ودیگر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اساتذہ وملازمین کو طفل تسلیاں دینے کی بجائے 25فیصد ڈسپیرٹی الاونس کا نوٹی فکیشن جاری کرے، وسائل میں کمی کا رونا رو کر سرکاری ملازمین کے زخموں پر نمک چھڑکا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب ایک طرف تو خزانہ خالی ہے کا کہتے ہیں جبکہ دوسری طرف اربوں روپے کے پراجیکٹ اناؤنس کر رہے ہیں، ملازمین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کے بچے اعلیٰ تعلیم اور بہتر علاج معالجے سے محروم ہیں، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے جس کے باعث سرکاری ملازمین کی زندگیاں اجیرن ہو گئیں ہیں لیکن حکومت ہمارے ساتھ کمیٹی کمیٹی کھیل رہی ہے اب یہ تماشہ بند ہونا چاہیے۔

حسب وعدہ 5 اپریل تک حکومت پنجاب نے 25فیصد ڈسپیرٹی الاونس کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو پنجاب ٹیچرز یونین 6 اپریل کو پنجاب بھر سے ہزاروں اساتذہ سمیت چیئرمین سلطان مجددی کی قیادت میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس پنجاب کے سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے دھرنے میں بھر پور شرکت کرے گی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer