ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس, انتظامی سطح پر بڑی تبدیلی سامنے آ گئی

اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس, انتظامی سطح پر بڑی تبدیلی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک :اداکارہ مومنہ اقبال اور ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری ہراسانی کے ہائی پروفائل مقدمے کی تفتیش کے دوران ایک انتہائی اہم انتظامی تبدیلی سامنے آگئی ۔

 نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی لاہور کے ڈائریکٹر محمد علی وسیم کا تبادلہ کر دیا گیاہے، ان کے  تبادلے کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹیفکیشن سامنے آ گیاہے جس کے مطابق علی وسیم کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کردی گئی ہیں۔

علی وسیم کی تعیناتی کے دوران ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق علی وسیم پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر ہیں،مقدمے کی تحقیقات اب جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نئے سرے سے کرے گی۔