ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسلا دھار بارشوں سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند،سپل ویز کھولنے کا فیصلہ

موسلا دھار بارشوں سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند،سپل ویز کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے قریب پہنچنے کے بعد آج شام 4 بجے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 حکام کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1,751.40 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث اضافی پانی کے اخراج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سپل ویز کھولنے کے بعد کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

حکام نے کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکینوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ممکنہ صورتحال پر نظر رکھیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

عوام سے التما س ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں.