ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماموں کے علاج کی رقم جوئے میں ہارکر ڈکیتی کا رنگ دینے والے نوجوان کا ڈرامہ پکڑا گیا

ماموں کے علاج کی رقم جوئے میں ہارکر ڈکیتی کا رنگ دینے والے نوجوان کا ڈرامہ پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پتوکی میں ماموں کے علاج کی رقم جوئے میں ہارکر ڈکیتی کا رنگ دینے والے نوجوان کا ڈرامہ پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پتوکی میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی کال کی۔ 

پولیس نے بتایا کہ   نوجوان نے ماموں کے علاج کیلئے رقم اکٹھی کی تھی، ماموں کےعلاج کیلئےجمع کی گئی رقم نوجوان جوئے میں ہارگیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ نوجوان نے اپنی غلطی کو چھپانے کیلئے اسے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی اور پھر  15پر کال کرکے ڈکیتی کی اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق جھوٹی کال کرنے پر نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer