ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویتنام کا 80 واں یومِ آزادی، ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ

ویتنام کا 80 واں یومِ آزادی، ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ویتنام نے اپنے 80 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا، جس میں ہزاروں فوجیوں، جدید ہتھیاروں اور بین الاقوامی دستوں نے شرکت کی۔

دارالحکومت ہنوئی کی مرکزی شاہراہوں پر لاکھوں شہری سرخ شرٹس اور قومی پرچم تھامے پریڈ دیکھنے کے لیے امڈ آئے۔
پریڈ میں روسی ساختہ Mi-171 ہیلی کاپٹرز، سخوئی Su-30 لڑاکا طیارے، اور مقامی طور پر تیار کردہ ڈرونز شامل تھے۔چین، روس اور دیگر دوست ممالک کے فوجی دستے بھی اس عظیم الشان تقریب کا حصہ بنے، جب کہ بحری مظاہرہ روسی آبدوزوں اور فریگیٹس کے ساتھ علیحدہ مقام پر منعقد ہوا۔

حکومت نے جشن کی مناسبت سے ملک کے 10 کروڑ شہریوں میں سے ہر ایک کو ایک لاکھ ڈونگ (تقریباً 3.80 امریکی ڈالر) بطور تحفہ دینے کا اعلان کیا، جس پر تقریباً 380 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔
ویتنام کے صدر لیونگ کوانگ نے عام معافی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 13,920 قیدیوں کو قبل از وقت رہا کیا جائے گا۔ یہ اعلان 2 ستمبر 1945 کو فرانس سے آزادی کی یاد میں کیا گیا، جب ہو چی منہ نے آزادی کا اعلان کیا تھا۔