ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ،مزید بادل برسنے کی پیشگوئی

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ،مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:مون سون کا نواں اسپیل آئندہ 2روز تک مزید جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 ستمبر سے جنوبی پنجاب اور جنوبی سندھ میں بھی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

شہر لاہور میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جہاں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔  آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان موجود ہے، تاہم بعض ماہرین کے مطابق آج بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی ہے۔شہر میں ہوا کی رفتار 6 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم گرم اور مرطوب ہے، تاہم بادل اور سورج کی مدھم کرنیں موسم کو جزوی طور پر خوشگوار بنائے رکھیں گی۔
  کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہے، جہاں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 94 فیصد کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شدید حبس کی کیفیت ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں بارش کے امکانات بہت کم ہیں۔ ہوائیں جنوب مغرب سمت سے 6 سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
 دوسری جانب ادھر دریاؤں میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر آج اور کل ہیڈ پنجند کے مقام پر دریائے راوی، چناب اور ستلج کے سیلابی ریلوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔بارشوں کے باعث مختلف ڈیمز میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تربیلا ڈیم کی سطح 1549 فٹ تک پہنچ چکی ہے، منگلا ڈیم 87 فیصد بھر چکا ہے جہاں پانی کی سطح 1228 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح خانپور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1979 فٹ، سملی ڈیم میں 2315 فٹ اور راول ڈیم میں 1751 فٹ تک پہنچ چکا ہے۔