ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی۔

 جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ضمانت منظور کی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی وزیر کو 25 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ علی وزیر کی جانب سے وکیل عطاء اللّٰہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔

 سابق ایم این اے علی وزیر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

 انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer