ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات     ملک کے بیشتر  میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔بالائی خیبر پختونخواہ، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد،  شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات  پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ۔کشمیر  اور گلگت بلتستان میں  چند مقامات  پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  منگل کے روز  اسلام آبادمیں صبح کے اوقات میں  چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔

دیر،سوات، چترال ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، کوہستان، پشاور، میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے ۔

مردان ،کوہاٹ، بنوں،کرم اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے ۔پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔مری ،گلیات ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال،  سیالکوٹ،  نارووال،  گوجرانوالہ، لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہو سکتی ہے۔

گجرات، میانوالی، سرگودھا ، خوشاب  ،فیصل آباد اور جھنگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا۔  گلگت بلتستان اورکشمیر میں  چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے ۔