خراب بلب ٹھیک کرنے کا انتہائی آسان طریقہ

ایل ای ڈی بلب،مرمت،الیکٹرانک،سٹی42
کیپشن: Bulb,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   جب یہ بلب خراب ہوتے ہیں اکثر لوگ انہیں پھینک دیتے ہیں لیکن اگر بلب خراب ہوجائیں تو انہیں ٹھیک کرنا بھی انتہائی آسان  ہوتا ہے۔

  ایل ای ڈی بلب آج ہر گھر کی ضرورت ہیں امیر ہو یا غریب ہر ایک گھر میں یہ بلب ضرور ملیں گے  خراب بلب کو ٹھیک کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے اور آپ گھر بیٹھے اس کو صحیح کرسکتے ہیں جس کے لیے آپ کو صرف چند چیزوں کی ضرورت ہوگی۔

آپ گھر میں خراب ہونے والے بلب کو دوبارہ صحیح کرنے کیلیے پہلے بلب کو اوپر سے کھول کر اندر موجود خراب پلیٹ کو نکا ل لیں۔ یہ پلیٹس ڈی او بی یعنی ڈائریکٹ آن بورڈ کہلاتی ہیں۔اگلے مرحلے میں بلب میں سے آپ نے اس میں دو تار جوڑنے ہیں۔ پھر 431 (KV- 2) کے ایم او وی پِن بھی آپ کے پاس ہونی چاہئیں۔
اس کے بعد آپ نئی ڈی او وی پلیٹ خریدیں جو کہ آپ کو کسی بھی الیکٹرانک کی دوکان سے پر باآسانی مل جائے گی۔ اس کے ساتھ میں ایم او وی پن کی بھی ضرورت ہوگی اب جب بھی آپ کے گھر یا دکان کے بلب خراب ہوں تو یہ طریقہ استعمال کرکر کے گھر پر ہی ٹھیک کر کے اپنے پیسے بچائیں۔