ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، حارث رؤف نے بھارت سے میچ کا گیم پلان بتا دیا

ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، حارث رؤف نے بھارت سے میچ کا گیم پلان بتا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں بھارت سے آج ہونے والے میچ کا گیم پلان بتادیا۔

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نےمتحدہ عرب امارات  میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سپر 4 میچ میں کوشش ہوگی کہ بھارتی مڈل آردڑ بیٹرز سوریا کمار  یادیو اور ہاردیک پانڈیا کو جلد آؤٹ کیا جائے، سوریا کمار یادیو کی اچھی فارم ہے، اس کے ساتھ دیگر بھارتی بیٹرز کی بھی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اچھا کھیل پیش کریں گے، بھارت کے خلاف فائٹ کی اور اب بھی کوشش ہوگی کہ اچھا کھیلیں اور جیتیں، گیم کو گیم کی طرح لیتے ہیں، ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں اچھی کامیابی ملی، اس مومنٹم کو برقرار  رکھیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں صورتحال ایسی تھی کہ رنز پڑ گئے، اب کوشش ہو گی کہ جو خامیاں تھیں ان کو نہ دہراؤں۔