ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ

Punjab University
کیپشن: Punjab University
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاحد قیوم) پنجاب یونیورسٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طلبہ تنظیم کا ناظم  عامر فدا زخمی ہوگیا، فائرنگ کے  واقعہ کے بعد طلبا تنظیم کی جانب سے کیمپس پل کو احتجاجاً بلاک کر دیا گیا.

پنجاب یونیورسٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے طلبہ تنظیم کے ناظم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، عامرفدا نامی طالبعلم کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا،عامر فدا ہاسٹل نمبر 15 کا جمعیت کا ناظم ہے،واقعہ کے بعد اسلامی جمعیت طلبہ نے مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے مطابق عامر فدا پر مبینہ طور پر حملہ قوم پرست عناصر کی طرف سے کیا گیا۔