حمزہ شہباز جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل منتقل

 حمزہ شہباز جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) احتساب عدالت نےاپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل بھیج دیا، جیل میں حمزہ شہباز کو بی کلاس کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر  حمزہ شہباز کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا اور عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی،   احتساب عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز  کو 14روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer