پیپلز پارٹی نے بڑا اعلان کردیا

 پیپلز پارٹی نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ حسین) پیپلز پارٹی نے ہسپتالوں کی نجکاری اور لیبر انسپکشن کی پابندی پراحتجاج کا اعلان کر دیا، حسن مرتضیٰ کہتے ہیں اسمبلیوں کے اندراور باہرعوام دشمن فیصلوں کیخلاف احتجاج کریں گے۔

پیپلز پارٹی پنجاب آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ حکومت آرڈیننس فیکٹری کے تحت چلائی جا رہی ہے، تین سو ارب روپے کی ڈکیتی کی گئی ہسپتالوں کی نجکاری کر کے عمران خان اپنے خاندان کو فائدہ پہنچا رہا، پیپلز پارٹی کی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، زرداری کی کمر جھکی ہےسر نہیں۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات حسن مرتضی نے گورنر ہاؤس اور پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی، بولے ہسپتالوں کی نجکاری اور لیبر انسپکشن کے فیصلے واپس نہ ہوئے تو ہر سطح پر احتجاج کریں گے۔

چودھری منظور نے کہا کہ سندھ میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش جاری ہے، فارورڈ بلاک نہ پہلے بنا سکے نہ اب، ان کو گورنر راج ہی لانا پڑے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer