ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایجوکیٹرز کیلئےبڑی خوشخبری آگئی

 ایجوکیٹرز کیلئےبڑی خوشخبری آگئی
کیپشن: City42 - Educators
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ایجوکیٹرز کیلئے خوشخبری، محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کیلئے 3 سال کے دوران بی ایڈ کرنے کے دورانیہ کی شرط بڑھا کر 5 سال کردی۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی ہونے والے ہزاروں ایجوکیٹرز کیلئے حکومت پنجاب  نےاحسن اقدام اُٹھا لیا، بھرتی کے بعد ایجوکیٹرز کو اب پانچ سالوں کے دوران بی ایڈ کرنا لازمی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے ہزاروں ایجوکیٹرز مستقل ہوجائیں گے۔ اس سے قبل ایجوکیٹرز بھرتی کے بعد 3 سالوں کے اندر بی ایڈ کرنے کے پابند تھے۔ دو سال کا دورانیہ بڑھنے سے سینکڑوں ایجوکیٹرز کو استفادہ ہوگا۔

 جنرل سیکرٹری پی ٹی یو کاشف شہزاد چودھری کا کہنا تھا کہ بی ایڈ کرنے کیلئے دورانیہ کی شرط کو مزید بڑھا کر کم سے کم سات سال کر دیا جانا چاہیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer