وزیر اعظم عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

وزیر اعظم عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی


(ملک اشرف) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے وفاقی حکومت، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے ووٹ نہیں دیئے. قانون کے مطابق وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے ہر ممبر کا ووٹ کاسٹ کرنا ضروری ہے. پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی ایوان میں موجود رہیں لیکن ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ 69 ووٹوں کے بغیر وزیر اعظم منتخب کرنا قانون کے منافی ہے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کرنے کا اقدام غیر آئینی قرار دے۔