سٹی 42 : قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق کے والد انتقال کر گئے ۔
نماز جنازہ مولانا مصعب بن عبید نے پڑھائی، جس میں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،صدر انجمن تاجران طاہر شریف گجر موجود تھے۔ اس کے علاوہ جنازہ میں جوڈیشری سے شاہد خان،حبیب خان سمیت کھلاڑیوں ،تاجروں،شہریوں نے شرکت کی۔
مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ شہر کے مرکزی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔