ویب ڈیسک : وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے۔
اسلام آباد میں وزیردفاع خواجہ آصف نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایٹمی قوت ہیں اسرائیل ہم پرحملہ نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے، یہ تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2014 میں بھی سی پیک پردستخط ہورہےتھےتو بانی پی ٹی آئی حملہ آورہوا ہے، اب پھرشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔