(علی اکبر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا سوڈیوال کالونی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ اپوزیشن کو ملک کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سوڈیوال کالونی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور حلقہ میں ہونے والی مختلف فوتگی پر مرحومین کے اہلخانہ سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر اسد قذافی اور مقصود احمد خان بھی ہمراہ تھے ۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران کئے گئے سب وعدہ پورے کریں گے، حلقہ میں ترقیاتی کام بروقت مکمل جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت سے خوف زدہ ہے۔