( عمر اسلم )وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے مسلم لیگ (ن) لاہور کے ٹیمپل روڈ پر ہونیوالےاحتجاج کو فلاپ شو کہنے پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ عمران نذیر کا ٹویٹ، کہتے ہیں چوبیس گھنٹے کے نوٹس پر ہزاروں کی تعداد میں اکھٹے ہونیوالے لیگی متوالوں کو ایک ہزار کہنے پر شیخ رشید کو آنکھوں کا چیک آپ کروانا چاہئے۔
وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے مسلم لیگ (ن) لاہور کے ٹیمپل روڈ پر ہونیوالے احتجاج کو فلاپ شو کہنے پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید حوصلہ رکھیں، یہ احتجاج تھا، نومبر میں لاہور کے جلسے میں انشاءاللہ لاکھوں لوگ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو بڑھاپے میں دماغ کیساتھ ساتھ آنکھوں کا بھی عارضہ ہوگیا ہے، یہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
شیدا ٹلی لگتا ہے بڑھاپے نے دماغ کے ساتھ ساتھ آنکھیں بھی فارغ کردی ہیں۔ یہ جلسہ نہیں احتجاج تھا، ابھی زرا حوصلہ کرو جلسہ اگلے مہینے ہوگا تمہیں بتائیں گے.. انشاءاللہ https://t.co/Xff3VaFS8a pic.twitter.com/Rn5iJcJBkr
— Khawaja Imran Nazir (@Kh_ImranNazir) October 3, 2020
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے گوجرانوالہ جلسہ کے لئے ڈویژن کے شہروں کو آگاہ کردیا گیا ، مریم نواز ریلی کی صورت میں گوجرانوالہ جلسہ میں شرکت کے لئے جائیں گئی مریم نواز ایک بڑے قافلے کی شکل میں جاتی امرا سے بذریعہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ جائیں گی۔