تجاوزات سے شہری پریشان، انکروچمنٹ کاعملہ رشوت لینے میں مشہور

تجاوزات سے شہری پریشان، انکروچمنٹ کاعملہ رشوت لینے میں مشہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قارگھمن: ٹاؤن شپ مین مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار، اقبال ٹاؤن کا انکروچمنٹ عملہ ریڑھی والوں سے رشوت لینے میں مشہور ہے، تاجر برادری اورخریدار تجاوزات کے خاتمہ کا خواب دیکھنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ مین مارکیٹ میں تہہ در تہہ تجاوزات نے مارکیٹ کاحسن گہنا دیا ہے، ایک ریڑھی اس سے آگے دوسری ریڑھی نے اقبال ٹاؤن کے انکروچمنٹ عملہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ مارکیٹ میں تجاوزات کے باعث راستے تنگ اور پارکنگ کے لیے کوئی جگہ موجود نہیں ہے۔

سیکرٹری جنرل انجمن تاجران محمد نعیم بٹ نے الزام عائد کیا کہ عملہ تمام ریڑھی والوں سے رشوت وصول کرتا ہے اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی،

صدر مارکیٹ کا کہنا تھا کہ متعدد بار تجاوزات کے خاتمہ کے لیے مہم چلائی، متعلقہ اقبال ٹاؤن انتظامیہ کو درخواست کی مگر ملی بھگت کی وجہ سے کبھی عوام کو فائدہ حاصل نہیں ہوسکا۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ عملہ تجاوزات کے خلاف کارروائی سے پہلے ہی ریڑھی والوں کو اطلاع کردیتا ہے، جو وقتی طور پر غائب ہونے کے بعد دوبارہ براجمان ہوجاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات خاتمہ مہم کی کامیابی کے لئے انکروچمنٹ عملہ کو پہلے ایماندار بنانا بہت ضروری ہے۔