سٹی 42: بلوچستان حکومت نے ضلع پشین میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔
دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش، جلسے جلوس، دھرنوں یا 5 افراد سے زائد کے اکھٹے ہونے پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان نے دفعہ 144 کے نفاذ کےلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفیکشن کے مطابق ضلع پشین میں 20 نومبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
