سٹی 42: خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزموں کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دے دیا گیا
نو مئی کیسز کے غیر حاضر ملزموں کیخلاف کارروائی ہوئی ۔ سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ سمیت چار ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ہوئی ۔ عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا ۔ملزمان عسکری ٹاور حملہ کیس میں ٹرائل کیلیے پیش نہیں ہو رہے تھے ،روپوش ملزموں میں خدیجہ شاہ ٫حمزہ سہیل ٫ عثمان اسلم اور احمد مرسلین شامل ہیں ۔
عدالت نے حکم دیا کہ پولیس اشتہار شا ئع کرکے یکم دسمبر تک رپورٹ پیش کرے ۔یکم دسمبر تک ملزم پیش نہ ہونے تو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا ۔
عدالت نے ملزموں کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی ۔سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ عسکری ٹاور حملہ میں اشتہار جاری ہوا ہے ۔خدیجہ شاہ نو مئی کے ایک مقدمہ میں سزا کے بعد روپوش ہو چکی ہے۔ملزمہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر گرفتاری کے ڈر سے پیش نہیں ہو رہے ۔ملزموں کو پیش ہونے کی مہلت دی گئی مگر پیش نہ ہوئے ۔ملزمان وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد بھی پیش نہیں ہوئے ۔