ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافر ٹرین اور مال گاڑی کی ٹکر ، کئی مسافر جاں بحق، درجنوں زخمی

مسافر ٹرین اور مال گاڑی کی ٹکر ، کئی مسافر جاں بحق، درجنوں زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پڑوسی ملک میں ٹرین کا المناک حادثہ ہو گیا جس میں کئی افراد جاں بحق ہو گئے اور درجنوں زخمی ہیں۔ 

چھتیس گڑھ میں دردناک ٹرین حادثہ، مال گاڑی کے اوپر چڑھ گئی مسافر ٹرین، 6 افراد جاں بحق، درجنوں  دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے راحت و بچاؤکاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ جائے وقوع پر سینئر ریلوے افسران اور ملازمین پہنچ چکے ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں ایک دردناک ٹرین حادثہ میں کم از کم 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ حادثہ  آج منگل کی سہ پہر پیش آیا، جب ایک میمو مسافر ٹرین کا کوچ مال گاڑی سے ٹکرا کر اس کے اوپر چڑھ گیا۔ یہ واقعہ بلاس پور اسٹیشن کے پاس شام تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق 6 ہلاکتوں کے علاوہ تقریباً ایک درجن افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
جنوب مشرقی سنٹرل ریلوے (ایس ای سی آر) کے مطابق حادثہ کے فوراً بعدریسکیو آپریشن شروع ہو گیاہے۔ ریلوے افسران نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ ساتھ ہی حادثہ کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

سٹیشن کے آس پاس آمد و رفت متاثر ہوئی ہے، لیکن حالات کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔
 اطلاعات کے مطابق مال گاڑی اور مسافر گاڑی میں ہوئی ٹکر کے سبب اوور ہیڈ وائر اور سگنل سسٹم بری طرح متاثر ہو گئے ہیں، جس سے اس روٹ پر گاڑیوں کی آمد و رفت ٹھپ ہو گئی ہے۔ کئی ٹرینوں کو  منسوخ کر دیا گیا ہے  یا ڈائی ورٹ کیا گیا ہے۔ فی الھال ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور صرف آفیشیل اطلاعات پر بھروسہ کریں۔
 
اس درمیان ایس ای سی آر نے مسافروں اور اہل خانہ کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔

اس کے علاوہ جائے حادثہ پر بھی 2 ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر دستیاب کرائے گئے ہیں، جن پر فون کر کے اہل خانہ اور مسافر مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ 

چھتیس گڑھ بھارت کے وسطی مشرقی حصے میں واقع ایک لینڈ لاکڈ ریاست ہے۔ اس کی سرحدیں شمال میں اتر پردیش اور جھارکھنڈ، مشرق میں اڈیشہ، جنوب میں آندھرا پردیش، اور مغرب میں مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش سے ملتی ہیں۔