ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

17 سال کے بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے: محسن نقوی

17 سال کے بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 17 سال کے بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے مانچسٹر میں پاکستان جنوبی افریقہ میچ کے موقع پر جوش و خروش دیکھ کر اچھا لگا۔

 محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے لوگوں کا کرکٹ کے لیے جذبے کا کوئی جوڑ نہیں۔  چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد مستقبل میں بھی انٹرنیشنل میچز کی میزبانی جاری رکھے گا۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ فیصل آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلا ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔