ویب ڈیسک :واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے اب غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اہم پیغامات بھی آسانی سے واپس حاصل کیے جا سکیں گے۔
ماہرین کے مطابق اگر صارف نے خودکار بیک اپ کی سہولت فعال کر رکھی ہے تو پرانی چیٹس کو واپس حاصل کرنا ایک نہایت آسان عمل ہے۔
نیشنل ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق ڈیلیٹ شدہ پیغامات کی بحالی کے لیے واٹس ایپ کو ایک مرتبہ موبائل سے ہٹا کر دوبارہ انسٹال کرنا ضروری ہے، اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بیک اپ گوگل ڈرائیو جبکہ آئی فون صارفین کے لیے آئی کلاؤڈ میں محفوظ ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق پیغامات کی بحالی سے پہلے دو باتوں کی تصدیق ضروری ہے، پہلا بیک اپ کی تاریخ ان پیغامات کے حذف ہونے سے پہلے کی ہو، ورنہ پرانے پیغامات واپس نہیں آئیں گے، دوسری یہ کہ صارف وہی فون نمبر اور وہی اکاؤنٹ استعمال کرے جس پر بیک اپ بنایا گیا تھا۔
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے طریقہ
موبائل سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کریں۔
گوگل پلے اسٹور سے دوبارہ انسٹال کریں۔
اپنا نمبر درج کر کے تصدیق کریں۔
ایپ آپ کے بیک اپ کو پہچان لے گی اور بحالی کا پیغام دے گی۔
“بحال کریں” پر دبانے سے تمام پیغامات اور تصاویر واپس آجائیں گی۔
آئی فون صارفین کے لیے طریقہ
واٹس ایپ کو ڈیلیٹ کریں۔
ایپ اسٹور سے دوبارہ انسٹال کریں۔
فون نمبر کی تصدیق کریں اور درست آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ میں لاگ ان رہیں۔
جب ایپ بحالی کی پیشکش کرے تو “چیٹس بحال کریں” کا انتخاب کریں۔
مکمل ہونے پر تمام پرانی گفتگو دوبارہ ظاہر ہو جائے گی۔
مستقبل میں پیغامات ضائع ہونے سے بچاؤ
ماہرین کا مشورہ ہے کہ صارفین اپنی چیٹس کا بیک اپ روزانہ کی بنیاد پر بنائیں، ایپ کے “ترتیبات” میں جا کر “چیٹس” اور پھر “بیک اپ” کا انتخاب کریں، اور خودکار بیک اپ کو “روزانہ” پر سیٹ کر دیں، اگر ویڈیوز کو بھی محفوظ رکھنا ہو تو متعلقہ اختیار کو فعال کر لیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق تھوڑی سی احتیاط سے حذف شدہ واٹس ایپ پیغامات دوبارہ حاصل کیے جا سکتے ہیں، صرف بیک اپ کو فعال رکھنا اور وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے تاکہ کوئی قیمتی پیغام ضائع نہ ہو۔