ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ کا بھارتی بولر کو 129 میٹر لمبا چھکا، ویڈیو کا سوشل میڈیا پر چرچہ

آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ کا بھارتی بولر کو 129 میٹر لمبا چھکا، ویڈیو کا سوشل میڈیا پر چرچہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ نے بھارتی بولر اکشر پٹیل کو 129 میٹر لمبا چھکا جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹم ڈیوڈ نے بھارتی بولر اکشر پٹیل کو 129 میٹر کا چھکا لگا کر ان کے ہوش اڑا دیے۔

آسٹریلیا کی اننگز کے 7ویں  اوور میں ٹم ڈیوڈ نے اکشر پیٹل کو یہ چھکا رسید کیا۔ 

ڈیوڈ کی جانب سے لگایا گیا یہ بلند و بالا چھکا گراؤنڈ کی چھت پر جا لگا جس کو دیکھ کر وہاں بیٹھے شائقین و کمنٹیٹرز کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔

ٹم ڈیوڈ نے اس میچ میں 38 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ 2 نومبر کو ہونے والے اس ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے  آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے لمبا چھکا شاہد آفریدی نے 2013 میں لگایا تھا جو 153 میٹرز کا تھا، بریٹ لی 2005 میں 130 میٹر لمبا چھکا لگا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جب کہ اس فہرست میں ٹم ڈیوڈ کا تیسرا نمبر ہے جنہوں نے اب حال ہی میں 129 میٹر لمبا چھکا مارا۔